کون کونسے جج صاحبان نے جسٹس فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس کا بائیکاٹ کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس ہوا۔

سبکدوش ہونے والے سابق چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی فل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 11 موجودہ ججز نے شرکت کی۔ سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 6 ججز الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔

سبکدوش چیف جسٹس کے اعزاز میں دیے جانے والے فل کورٹ الوداعی ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والے جج صاحبان میں سینئر جج جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد شامل تھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی ہفتے کے دن 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے گئے۔ تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کےسینئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلا شرکت کریں گے۔

Related Posts