’دم مستم‘ یا ’چکر‘: کس پاکستانی فلم نے زیادہ منافع کمایا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

'دم مستم' یا 'چکر': کس پاکستانی فلم نے زیادہ منافع کمایا؟
'دم مستم' یا 'چکر': کس پاکستانی فلم نے زیادہ منافع کمایا؟

کراچی: شوبز انڈسٹری میں اس عیدالفطر پرکئی فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں دم مستم ، گبھرانہیں ہے، چکر، پردے میں رہنے دو اور تیرے بجرے دی راکھی شامل ہیں۔

ملک کی مقامی فلموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ بھی ریلیز ہوئی، مجموعی طور پر، مقامی فلموں نے اچھا منافع حاصل کیا۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ کس پاکستانی فلم نے باکس آفس پر کتنا منافع حاصل کیا:

گبھرانا نہیں ہے:

اعداد و شمار کے مطابق صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ 7 کروڑ روپے کے ساتھ باکس آفس میں سرفہرست ہے۔

دم مستم

باکس آفس کی تفصیلات کے مطابق دم مستم کا منافع تقریباً 6 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

پردے میں رہنے دو

باکس آفس کی تفصیلات کے مطابق پردے میں رہنے دو کا منافع تقریبا 3 کروڑ روپے ہے۔

چکر

فلم چکر نے باکس آفس پر 2.30 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

تیرے بجرے دی راکھی

تیرے بجرے دی راکھی نے باکس آفس پر 90 لاکھ کمائے جو کہ فلمساز سید نور کی پچھلی فلم چین آئے نہ سے کہیں زیادہ ہیں جس نے صرف 25 لاکھ روپے کمائے تھے۔

ڈاکٹر اسٹرینج

ڈاکٹر اسٹرینج نے مقامی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر تقریباً 13 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Related Posts