دورہ یورپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے پاسپورٹس اور ویزا کا پراسس مکمل ہوگیا ہے اورابھی تک کسی کھلاڑی کی ویزا درخواست مسترد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تاہم اگر کوئی ایشو بنا تو متبادل انتظامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کی یورپ روانگی 22 اپریل کو طے ہے۔
دوسری جانب ذرائع ایسا بتا رہے ہیں کہ چیف سلیکٹر منظور جونئیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس پر سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بھی موقف ٹیم کے اعلان کے وقت دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








