راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 1 سال قبل کی گئی پیشگوئی سچی ثابت ہوئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ الیکشن ہو کر رہیں گے، عدلیہ اور قانون جیت جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر دئیے گئے اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یکم مئی 2023 کے روز کہا کہ الیکشن 10 دن پہلے ہوں یا بعد میں، ہونے ضرور ہیں۔ آٹے کی لائن میں 29 جانیں چلی گئیں۔ حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی۔
پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں دروازے کس کے حکم پر توڑتی ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا؟ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ الیکشن ہر صورت ہوں گے۔ عدلیہ فیصلہ کرنے سے قبل مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کو بھی دیکھے گی کہ مذاکرات بہانہ یا الیکشن کروانا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10 مئی تک فیصلہ ہوجائے گا کہ الیکشن ہوں گے یا بہانہ کیا گیا۔ روزانہ آڈیو ویڈیو کھیلنے والوں کے اپنے وزیرِ خارجہ اور وزیر اعظم کی آڈیو بھی لیک ہوچکی، رواں ہفتے قوم سپریم کورٹ سے اہم فیصلوں کی توقع کر رہی ہے۔ (واضح رہے کہ رواں برس 8فروری کو الیکشن ہوئے اور قانون اور عدلیہ جیت گئے)۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








