ویٹی کن سٹی میں سِسٹین چیپل کی چمنی سے جمعرات 8 مئی 2025 کو سفید دھواں بلند ہوا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کیتھولک چرچ کے لیے نیا پوپ منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ علامتی دھواں اس وقت نظر آیا جب روم میں موجود 100 سے زائد کیتھولک کارڈینلز نے بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے خفیہ اجلاس (کانکلیو) میں نئے روحانی پیشوا کے انتخاب پر اتفاق کر لیا۔
اس بار کانکلیو میں ریکارڈ 133 کارڈینلز نے شرکت کی، جو دنیا کے 70 ممالک کی نمائندگی کر رہے تھے۔ مقابلتاً، 2013 کے آخری اجلاس میں 115 کارڈینلز 48 ممالک سے شامل ہوئے تھے۔
انتخاب کے عمل کے دوران کارڈینلز کو دنیا سے مکمل طور پر علیحدہ رکھا گیا۔
ان کے موبائل فونز اور کمپیوٹرز ضبط کر لیے گئے اور ان کا آنا جانا صرف سِسٹین چیپل (جہاں ووٹنگ ہوئی) اور ویٹی کن کے دو گیسٹ ہاؤسز (جہاں قیام اور کھانے کی سہولت تھی) تک محدود رہا۔ تمام شرکا کو راز داری کا حلف بھی دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








