اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف تمام ممالک کی اعلیٰ قیادت کو جنگ کی دعوت دیتا ہوں۔
عالمی ادارۂ صحت کے ڈی جی ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ عالمی برادری کے سربراہان کو کورونا وائرس کے خلاف اپنی حکمتِ عملی کو مربوط بنانا ہوگا اور اپنے اپنے ملک کے ہر شعبے کو وائرس کے خلاف مضبوط کریں۔
ڈی جی عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ وزارتِ صحت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے، سفارت، مالیات، اقتصادیات، آمدورفت، تجارت، اطلاعات اور حکومت کے ہر شعبے کو وائرس کے خلاف منظّم کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ کچھ ممالک کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف سیاسی عزمِ صمیم کا فقدان نظر آتا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے جبکہ پوری دنیا اِس وقت کورونا وائرس کی زد پر ہے۔
ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کوئی جنگی مشق نہیں جسے چھوڑ دیا جائے، اس پر کسی معذرت کی ضرورت نہیں جبکہ اس راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنا ضروری ہے۔
We're concerned that in some countries the level of political commitment & the actions that demonstrate that commitment don't match the level of the threat we all face. This is
NOT a drill
NOT the time to give up
NOT a time for excuses
This is a time for pulling out all the stops— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) March 5, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 101 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 386 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 101 افراد ہلاک ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








