ایپل کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر صبیح خان کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

وہ طویل عرصے سے کمپنی سے وابستہ ہیں، فوٹو عالمی میڈیا

ایپل انکارپوریٹڈ (AAPL.O) نے اپنے ایگزیکٹو صبیح خان کو اپنا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) مقرر کر دیا ہے، جو جیف ولیمز کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گے۔

جیف ولیمز بدستور سی ای او ٹِم کُک کو رپورٹ کرتے رہیں گے اور ایپل کی ڈیزائن ٹیم اور ایپل واچ کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ تاہم ولیمز کی رواں سال کے آخر میں متوقع ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیزائن ٹیم براہِ راست ٹِم کُک کو رپورٹ کرے گی۔

صبیح خان کون ہیں؟
ایپل کے نئے سی او او صبیح خان 30 سال سے ایپل سے وابستہ ہیں اور اس وقت کمپنی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ آف آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صبیح خان کا تعلق بھارت کے شہر مرادآباد، اترپردیش سے ہے، جہاں وہ 1966 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا زیادہ تر بچپن سنگاپور میں گزارا اور بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ منتقل ہو گئے۔

صبیح خان نے ٹفٹس یونیورسٹی سے اکنامکس اور مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلرز اور رینسلیئر پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ سے مکینیکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

ایپل میں شمولیت سے قبل وہ GE پلاسٹکس میں ایپلیکیشنز ڈویلپمنٹ انجینئر اور کی اکاؤنٹ ٹیکنیکل لیڈر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

ایپل کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صبیح خان ایپل کی عالمی سپلائی چین کے بھی نگران ہیں۔ ایک آفیشل پریس ریلیز میں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے صبیح خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
“صبیح ایک زبردست حکمتِ عملی رکھنے والے منتظم ہیں، جو ایپل کی سپلائی چین کے مرکزی معماروں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی پائیداری کی ہماری پرعزم کوششوں کو آگے بڑھایا، جس کے نتیجے میں ایپل کا کاربن فٹ پرنٹ 60 فیصد سے زائد کم ہوا ہے۔”

Related Posts