آصف زرداری کے دیرینہ دوست احمد مصطفیٰ میمن کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Who is Asif Zardari’s old friend Ahmed Mustafa Memon

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں اور جس سے ایک بار دوستی کرتے ہیں اس کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے تاہم حال ہی میں ایک واقعہ نے آصف علی زرداری کی دوستی پر سوالات کھڑے کردیئے جب ان کے دیرینہ دوست احمد مصطفیٰ میمن نے زمین کے تنازعہ پر انہیں یرغمال بنانے کا انکشاف کیا۔

احمد مصطفیٰ میمن نے نہ صرف یہ دعویٰ کیا کہ انہیں یرغمال بنایا گیا ہے بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو خط بھی لکھا ہےجس میں انہوں نے نوٹس لینے کی اپیل کی، جس کے بعد یہ سوال بھی پیدا ہوگیا ہے کہ آخر احمد مصطفیٰ میمن کون ہیں؟

احمد مصطفیٰ میمن
کراچی کے ممتاز تاجر احمد مصطفیٰ میمن آصف علی زرداری کے پرانے عزیز دوست ہیں، احمد مصطفیٰ میمن کے مطابق وہ اور ان کے والد آصف علی زرداری کے 40 سال پرانے دوست تھے اور وہ ان کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

احمد مصطفیٰ میمن کی اپیل
عدالت میں دائر درخواست میں احمد مصطفیٰ میمن نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے 15 پولیس کو مددکیلئے بلایا لیکن پولیس نہیں آئی۔ اس کے بعد متعلقہ تھانے میں درخواست دی گئی تاہم نہ کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی درخواست موصول ہوئی۔

اس کے بعد انہوں نے ڈی جی رینجرز سے درخواست کی کہ وہ قبضہ مافیا سے نجات دلائیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو پرامن طریقے سے کاروبار کرنے کی اجازت دیں اور مذکورہ قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:آصف زرداری نے قریبی دوست مصطفیٰ میمن کو 5 ہزار ایکڑ اراضی سے محروم سے کر دیا

تنازعہ کیا ہے
حال ہی میں احمد مصطفیٰ میمن نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں اپنے اے ڈی سی جلالی اور علی حسن بروہی کے ذریعے بلاول ہاؤس میں 4 گھنٹے تک یرغمال بناکررکھا۔

احمد مصطفیٰ میمن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے اپنی زمینیں اپنے فرنٹ مین محمد صدیق آدم جی کے نام کروانے کی بھی کوشش کی اور کچھ زمینیں، دکانیں اور پیٹرول پمپ بھی چھین لیے گئے۔

اب احمد میمن مصطفیٰ میمن کے بیٹے نے کور کمانڈر کراچی کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر ان کے دو پیٹرول پمپ نیو سپر ٹرکنگ اینڈ فلنگ اسٹیشن کے نام سے چل رہے ہیں۔

19 فروری 2022 کو علی بروہی نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے پیٹرول پمپ پر آئے اور بھاری رقم، سامان، مشینری، ڈیزل، پیٹرول، لائسنس یافتہ اسلحہ ساتھ لے گئے۔

Related Posts