چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کون ہیں اور ان کی قابلیت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ہی سابقہ حکم کو معطل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو نادرا کے چیئرمین کے عہدے پر بحال کر دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو اکتوبر 2023 میں نادرا کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جب اس وقت کی کابینہ کے ارکان نے وزارت داخلہ کی طرف سے تجویز کردہ تین امیدواروں پر غور و خوض کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دی۔

جنرل منیر افسر پاک فوج کے حاضر سروس اعلیٰ کماندار ہیں اور ان 12 میجر جنرلز میں شامل تھے جنہیں اکتوبر 2022 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

جنرل منیر افسر کے پاس پاکستان آرمی میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کے شعبے میں خدمات انجام دینے کے ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے ساتھ بھی کام کا تجربہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ان کی فوجی اور قومی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔  انہوں نے پبلک پالیسی اور نیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور 2010 کے سیلاب کے دوران انہوں نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں عوامی پالیسی کے موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ بھی لکھا، جس پر انہیں صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزید برآں وہ قومی وسائل کی حکمت عملی  اور سپلائی چین مینجمنٹ میں میں این ڈی یو اور واشنگٹن سے فارغ التحصیل بھی ہیں۔

آئی ٹی سے متعلق اپنے تجربے کے لحاظ سے انہوں نے اقوام متحدہ میں ملٹری جیوگرافک انفارمیشن سسٹم  آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے پاکستان میں 2010 کے سیلاب کے دوران سیلاب کی بحالی کے لیے ایک ایپلیکیشن تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

مزید برآں ایک میجر جنرل کے طور پر اپنے دور میں انہوں نے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز، اور انٹیلی جنس  ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا، جو آئی ٹی کے اعلیٰ انتظام کا ادارہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد انہوں نے انسپکٹر جنرل آف کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی، اور بعد میں پاکستان آرمی سائبر کمانڈ کے کمانڈر کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔

Related Posts