وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ دن مسیحی خاتون افسر بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کو مبارکباد پیش کی، آئیے جانتے ہیں بریگیڈیئر ہیلن میری کون ہیں اور اس اعلیٰ عہدے تک وہ کیسے پہنچ پائی ہیں؟
ہیلن میری رابرٹس افواج پاکستان میں پہلی اقلیتی خاتون افسر ہیں جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، ہیلن میری رابرٹس پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں اقلیتی برادری سے اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی مسیحی خاتون افسر ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس آرمی میڈیکل کور سے وابستہ ہیں اور انہوں نے ملک کی 76 سالہ تاریخ میں مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون فوجی افسر کے طور پر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بریگیڈیئر ہیلن رابرٹس کی ترقی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے بریگیڈیئر رینک کا یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگیڈیئر ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس سینئر پیتھالوجسٹ اور پاک آرمی کے میڈیکل کور سے وابستہ ہیں اور گزشتہ 26 سالوں سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








