بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ظہیر اقبال سے آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
دونوں کی اس بین المذاہب شادی کی خصوصی تقریب سے پہلے پری ویڈنگ تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔
لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہونے کے ناتے سوناکشی کی زندگی ہمیشہ عوامی نگاہوں میں رہی ہے۔
سوناکشی نے اداکاری کی دنیا میں 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سے قدم رکھا، جس میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کی۔
یہ تو تھا سوناکشی جو کسی تعارف کی محتاج نہیں کا مختصر تعارف۔ اب ہم آپ کو ان کے دلہا ظہیر اقبال کے بارے میں بتاتے ہیں۔
سوناکشی کا ہونے والا شوہر ظہیر اقبال کون ہے؟
دسمبر 1988 میں پیدا ہونے والے ظہیر اقبال کا کوئی خاندانی فلمی پس منظر نہیں ہے۔ ان کے والد اقبال رتنسی ایک جیولر ہیں۔
ظہیر اقبال نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی اسکاٹش اسکول میں مکمل کی، جہاں رنبیر کپور ان کے سینئر تھے۔
ظہیر اقبال فٹنس کے شوقین ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ظہیر اقبال نے 2019 کی فلم نوٹ بک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے کیپٹن کبیر کول کا کردار ادا کیا۔
اس فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی تھی اور اسے سلمان خان فلمز اور Cine1 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا تھا۔
ظہیر اقبال نے بلاک بسٹر گانے میں پہلی بار سوناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کی۔ یہ جوڑی فلم ڈبل میں بھی ایک ساتھ نظر آئی۔
ظہیر اقبال اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سوناکشی سنہا سے دو سال چھوٹے ہیں۔ ظہیر کی عمر 35 جبکہ ان کی ہونے والی بیوی اور گرل فرینڈ سوناکشی کی عمر 37 سال ہے اور وہ پانچ برس سے زیادہ عرصے اکٹھے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








