نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کو بہت نازک معاشی صورتحال میں وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے، انہیں رواں ہفتے ہی یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا، آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر شمشاد اختر کون ہیں اور اب تک انہوں نے کیا خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کے کیریئر پر اک نظر:

ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2 جنوری 2006 سے تین سال تک اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ملک کے مرکزی بینک کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔

اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر اپنی تقرری سے قبل ڈاکٹر شمشاد اختر نے جنوری 2004 سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب مشرقی ایشیا کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھیں۔ شمشاد اختر مشرقی اور وسطی ایشیا میں شعبہ کی ڈائریکٹر، گورننس، فنانس اور ٹریڈ ڈویژن کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مسیحی بستی پر حملے، نگران وزیر اعظم سخت برہم، حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈاکٹر شمشاد اختر کا تعلیمی بیک گراؤنڈ:

حیدرآباد میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی۔ انہوں نے 1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے معاشیات میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے 1977 میں یونیورسٹی آف سسیکس سے ڈیولپمنٹ اکنامکس اور1980 میں یو کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے معاشیات میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی۔

شمشاد اختر پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ فلبرائٹ اسکالر ہیں اور 1987 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات میں وزٹنگ فیلو رہی ہیں۔

وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

Related Posts