اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اپنے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔
عرب اور بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا لیڈر مقرر کردیا ہے۔ اس سے قبل نعیم قاسم حزب اللہ کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے آپریشن نیو آرڈر کے نام سے کی جانے والی کارروائی کے دوران بیروت کے نواح میں حزب اللہ کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز پر کی جانے والی بمباری کے دوران ایک ٹن بارود والے 80 بم گرائے گئے۔ ان حملوں میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب کے علاوہ حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کے کمانڈر علی الکرکی بھی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فورسز نے یہ جاننے کے بعد کہ حسن نصراللہ بنکر میں ہیں، بمباری مزید شدید کردی اور کئی بم بنکر پر گرائے جس کے نتیجے میں ان کی شہادت واقع ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








