اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم اب اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں شامل ہیں اور کسی بھی وقت نشانہ بن سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور نعیم قاسم اب اسرائیل کے لیے ایک نشان زدہ ہدف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ایرانی رہنماؤں کے راستے پر چلنے کی کوشش کرے گا اسے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جارحانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ کے مطابق یہ کارروائیاں لبنان پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اسرائیلی حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بدلے میں کی گئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








