عالمی باکسنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی عالیہ سومرو کو کون دھمکیاں دے رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

پاکستان کا نام روشن کرنے والی لیاری کی باکسر عالیہ سومرو کو دھمکیاں ملنے لگیں۔

کراچی سے پاکستان کا نام روشن کرنے والی لیاری کی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں، سندھ حکومت سے ملنے والے انعام سے رقم کا تقاضا کیا جانے لگا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق عالیہ سومرو کو واٹس ایپ پر دھمکی ملی۔ عالیہ سومرو نے خود پولیس سے سیکورٹی کے لئے رابطہ کیا تھا، بچی قومی ہیرو ہے اسے سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واٹس ایپ پر نامعلوم شخص کی جانب سے رقم کا تقاضا کیا گیا تھا، عالیہ سومرو کے معاملے کو تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا تھا تاہم اب عالیہ کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بزرگوں کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ سومرو نے رواں سال کے آغاز میں تھائی لینڈ کی حریف کو صرف 45 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی اے ایشیا کی 105 پاؤنڈ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی تھی، اور اس طرح وہ عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی تھیں۔

Related Posts