متھیرا کی جنسی ویڈیوز کس نے اور کیوں بنائیں؟ اداکارہ نے تفصیل بتا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان آبزرور

معروف و متنازع اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں متھیرا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔

متھیرا سے میزبان نے نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق سوال پوچھا تو اداکارہ نے اس کا تفصیل سے جواب دیا کہ وہ ویڈیوز کس نے بنائیں اور کیسے لیک ہوئیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ 2021 کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں، یہ ویڈیوز جھنگ کے ایک شہیر نے ایڈٹ کر بنائیں اور اسے 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کرتا رہا جس سے یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

متھیرا نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں لگائیں تو متھیرا نے ان سے بھی جھگڑا کیا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کیا جس کے بعد جھنگ کے مذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ شخص دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جو وہ نہیں جانتی کہ اصل ویڈیوز تھیں یا پھر فیک بنائی گئی تھیں تاہم لڑکیوں کیلئے یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس کٹھن دور سے آسانی سے نمٹ سکیں کیونکہ وہ ایک مضبوط بیک گراؤنڈ رکھتی ہیں اور انہیں ان کے گھر والوں اور دوستوں کی بھر پور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

 

 

یاد رہے کہ نجی ویڈیوز کے لیک ہونے کے تازہ رحجان کی زد میں متھیرا بھی آچکی ہیں۔ اب سے کچھ دن قبل متھیرا کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے اداکارہ نے ڈیپ فیک ویڈیوز قرار دیا تھا جو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تھیں کیونکہ اداکارہ کے جسم پر کئی ٹیٹوز موجود تھے مگر وائرل ویڈیوز میں کوئی ٹیٹو نہیں تھا۔

Related Posts