عمران خان کی تصویر خانہ کعبہ پر کس نے لگائی؟ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں تحریکِ انصاف کا جھنڈا خانہ کعبہ پر لگایا گیا ہے جس پر عمران خان کی تصویر موجود ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ دنیا کا وہ مقدس ترین مقام ہے جہاں سیاسی نعروں کی بھی اجازت نہیں۔

تحریکِ انصاف کے مبینہ ہمدردوں کی جانب سے ایک ایسا ہی واقعہ ماضی میں بھی رونما ہوچکا ہے جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو دیکھ کر سیاسی نعرے بازی کی گئی تاہم اس عمل کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوئی لیکن اب ایک بار پھر مقدس ترین مقام کو سیاست سے ملانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل کی گئی ویڈیو میں  ایک شخص جو بظاہر پاکستانی اور پی ٹی آئی کا سپورٹر دکھائی دیتا ہے، پاکستان تحریکِ انصاف کا جھنڈا خانہ کعبہ پر لگاتا نظر آتا ہے، اسی جھنڈے پر عمران خان کی تصویر بھی لگائی گئی ہے جسے خانہ کعبہ کی دیوار پر لگایا ہوا دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے اس عمل پر غم و غصے کا اظہار جاری ہے۔انسٹاگرام پر وائرل کی گئی ویڈیو میں جھنڈا لگانے والے شخص کے ساتھ دیگر عمرہ زائرین بھی نظر آرہے ہیں، عوام کی بڑی تعداد نے اس عمل کی مذمت کی۔

Related Posts