کورونا وائرس اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کردیا
کورونا وائرس اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کردیا

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا کورونا وائرس مختلف ممالک میں اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر کے لوگ وائرس کے ساتھ زندہ رہنا بتدریج سیکھتے جا رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس گزشتہ برس کے اواخر میں چین کے شہر وہان سے شروع ہوا تھا۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا کے بعض ممالک میں حکومتوں نے لاک ڈاؤن کے دوران نافذ پابندیوں میں نرمی لانا شروع کردی ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی سہارا دیاجاسکے۔

ادارۂ صحت کے ایمرجنسی ڈائریکٹرڈاکٹر  مائیکل ریان نے کہا کہ کورونا وائرس کا مکمل طور پر انسداد شاید کبھی نہ ہوسکے، جبکہ کورونا وائرس انسانی آبادی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کی پیشگوئی مشکل ہے کہ ہم اس پر کبھی قابو پاسکیں گےیا نہیں۔

ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ دنیا کے مختلف معاشروں میں کورونا وائرس مختلف شکل اختیار کر رہا ہے۔ ایچ آئی وی (ایڈز) نے بھی انسانیت کی جان نہیں چھوڑی، لیکن ہم نے اس کے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے۔ یہی کورونا وائرس کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ عالمِ انسانیت کے نصف سے زائد حصے کو وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صعوبت جھیلنا پڑی جبکہ وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 174 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

Related Posts