مشال بخاری کون تھیں اور اُن کی موت کیسی ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مشال بخاری کون ہیں اور اُن کی موت کیسی ہوئی؟
مشال بخاری کون ہیں اور اُن کی موت کیسی ہوئی؟

مشال بخاری پاکستان کے ایک مقبول نیوز چینل ایکسپریس نیوز کی معروف اینکر پرسن ہیں۔

مشال بخاری نے پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں پی ٹی وی کے ایک ڈرامے پر تحقیق کی۔مشال نے پاکستان میں قائم دیہی غیر سرکاری تنظیم میں دستیاب تمام ڈیٹا کو بھی اکٹھا کیا، جسے دوسرے طلباء کی سہولت کے لیے شعبہ ابلاغ عامہ کی لائبریری میں رکھا گیا ہے۔

کیریئر

مشال بخاری نے لاہور میں ایکسپریس نیوز کے ہیڈ آفس میں نیوز اینکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے اگست 2007 میں ادارے میں شمولیت اختیارکی جس دوران مشال بخاری نے ایف آئی اے کی عمارت میں ہونے والے بم دھماکے سے لے کر بھکر دھماکے تک ملک بھر کی اہم خبروں کی کوریج کی۔

ایکسپریس نیوز میں شامل ہونے سے پہلے وہ تین سال تک ڈیلی ایکسپریس میں سب ایڈیٹر میگزین اور رپورٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ وہ خواتین، فن و ثقافت اور زراعت ایڈیشن کی بھی انچارج تھیں۔

انہوں نے ایف ایم 101 میں بطور پریزنٹر بھی کام کیا، جہاں وہ لائیو شو کیا کرتی تھیں۔

بیماری

مشال بخاری لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

صحافی رائے شاہنواز نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کتنی افسوسناک خبر سننے کو ملی ہے، کتنی المناک جوان موت ہوئی ہے۔ مشال بخاری اب ہم میں نہیں رہیں ۔ جب میں نے 2007 میں ایکسپریس نیوز میں اپنے کیریئر کی شروعات کی اس وقت وہ ایک بہترین ساتھی تھیں۔ وہ کیسنرکو شکست دینے میں ناکام رہیں۔

Related Posts