دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم سے کس کس کی چھٹی ہونے والی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹیم حتمی فیصلے کی منتظر ہے، فوٹو دی نیوز

چیمپئنز ٹرافی میں مکمل رسوا کن ناکامی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

نجی چینل جیو نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تاحال نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کی اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ممکنہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شاداب خان کپتان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث روف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی۔

Related Posts