حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ عوام پاکستان کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کے میدان میں دوبارہ انٹری دینگے۔
ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ نئی پارٹی عوام پاکستان کے کنوینر شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی پاکستان کا باضابطہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا۔
معتبر ذرائع کے مطابق نئی پارٹی میں سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی، زعیم قادری، اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی شامل ہوں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی چند اہم شخصیات بھی اس پارٹی میں شامل ہوں گی۔ پختونخوا سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی بھی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
شیخ صلاح الدین، رانا زاہد توفیق، زاہد بنوری اور انور سومرو بھی نئی پارٹی سے منسلک ہوں گے جب کہ اعتزاز احسن اور جاوید ہاشمی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کچھ اہم ناموں کی شمولیت کا امکان ہے ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








