آج بولرز انجری کا اتنا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ وسیم اکرم نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آج بولرز انجری کا اتنا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ وسیم اکرم نے بتادیا
آج بولرز انجری کا اتنا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ وسیم اکرم نے بتادیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق سپر اسٹار وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولرز کے اتنا زیادہ انجری کا شکار ہونے کی وجہ بتا دی۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آج کل کے بولرز رننگ نہیں کرتے۔جتنی لمبی بولنگ کریں گے اتنی انجری کے چانسز کم ہو جائیں گے، رننگ سب سے اہم چیز ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ یہاں پر آپ کسی کو دو فرسٹ کلاس میچز کھلا دو تو ان سے 6دن اٹھا نہیں جاتا، کیوں کہ ان کا جسم اس چیز کا عادی نہیں ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے بھارتی فاسٹ بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انجری کو کم کرنا ہے تو آپ لوگوں کو بولنگ لمبی کرنی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ کے متعلق بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

وسیم اکرم نے کہا کہ نیٹ پر میچ سے دو دن پہلے کم سے کم ایک گھنٹہ بولنگ کرنی چاہیے پھر میچ سے ایک دن قبل چاہے بولنگ نہ کریں یا ایک دو اوورز کر لیں۔

Related Posts