بشریٰ انصاری نے جشن آزادی پر جھنڈے نہ خریدنے کا مشورہ کیوں دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستانی میڈیا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے چاہنے والوں کو اس بار 14 اگست پر جھنڈے نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی میں چند روز ہی باقی ہیں اور یکم اگست سے ملک بھر میں جگہ جگہ اسٹالز بھی لگ جائیں گے جن پر جھنڈیاں، بیجز، سبز ہلالی پرچم سمیت جشنِ آزادی کی مناسبت سے دیگر اشیاء فروخت کی جائیں گی۔

جہاں پاکستانی عوام جشنِ آزادی کی تیاری شروع کریں گے تو وہیں سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ اس 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ یہ پیغام  زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلائیں۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، اب جون جولائی کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی ریکارڈ توڑ گرمی ہورہی ہے جس کی ایک اہم وجہ جنگلات اور درختوں کا خاتمہ بھی ہے۔

Related Posts