فواد چودھری پی ٹی آئی جلسے میں کیوں گئے؟ شیر افضل مروت کے کیا عزائم ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ہم نیوز

سینئیر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں شرکت پر کہنا تھا کہ جب عمران خان نے کہا کہ آنا ہے تو ہر شخص کو ان کی کال پر جانا چاہئیے۔

نجی چینل آج سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجابیوں کو ہماری اسٹبلشمنٹ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا ور بلوچستان میں قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے، لیکن پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا جا رہا ہے ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔

جلسے میں پنجاب سے شرکت کم ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے ایم این ایز کو اجازت نہیں ہے کہ وہ لیڈ کرسکیں، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو اجازت نہیں کہ وہ لیڈ کرسکیں، پنجاب میں یہ مسائل ہیں جو پنجاب اور سندھ میں نہیں ہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

شیر افضل مروت نے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے لوگوں نے ہمیں طعنے دئیے کہ پنجاب میں جلسہ کرکے دکھاؤ، ہم پنجاب میں داخل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے کم از کم 50 ہزار لوگ میرے ساتھ ہونے چاہئیں، چار سے پانچ دن کا راشن بھی اٹھانا ہے اگر راستے میں پیدل چلنا پڑا تو ہم چلیں گے۔

Related Posts