تم نے واٹس اپ پر بلاک کیوں کیا؟ لڑکے نے20 سالہ لڑکی سے جینے کا حق چھین لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 22 سالہ نوجوان موہت سدھاپارا نے واٹس اپ اور سوشل میڈیا پر بلاک کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا خاندان گاندھی دھام کے بھرت نگر میں رہائش پذیر تھا اور ملزم کا خاندان بھی اسی علاقے میں ان کے پڑوس میں مقیم تھا۔ لڑکی بھوج کے ایک ہاسٹل میں رہ کر بی سی اے کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

دونوں کے درمیان پڑوسی ہونے کی وجہ سے پہلے سے جان پہچان تھی اور ماضی میں ان کے درمیان محبت کا رشتہ بھی تھا تاہم کچھ جھگڑوں کے باعث وہ الگ ہو گئے تھے۔ لڑکی نے اپنی ماں کے مشورے پر موہت کا نمبر بلاک کر دیا تھا جس سے وہ شدید ناراض ہو گیا۔

لڑکی کی جانب سے واٹس اپ پر بلاک کرنے کے بعد غصے میں آ کر ملزم موہت اپنے ایک دوست کے ہمراہ لڑکی کے کالج کے قریب پہنچا اور اس سے جھگڑا کیا۔ لڑکی نے سختی سے کہا کہ وہ اسے مزید پریشان نہ کرے اور دوبارہ ملنے کی کوشش نہ کرے۔

لڑکی کے سخت ردعمل پر ملزم موہت نے غصے میں آ کر اچانک چھڑی سے لڑکی پر حملہ کر دیا اور اس کا گلا کاٹ دیا۔ملزم نے روکنے کی کوشش کرنے والے اپنے دوست کو بھی چھری سے زخمی کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

افسوسناک واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو شدید زخمی لڑکی اسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے دوران لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے دن چل بسی۔

Related Posts