کراچی: سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کی جانب سے عثمان قادر کو پرچی کہنے پر مجھے غصہ آجاتا ہے۔
ایک انٹرویومیں وسیم اکرم کا کہنا تھا یہ کوئی گلی کرکٹ نہیں ہے، جس میں صلاحیت ہو وہی میدان میں اترتا ہے، عثمان نے زمبابوے سے دوسرے میچ میں ان تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جوایک حقیقی لیگ اسپنر میں ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان قادر کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ انھیں بابر اعظم سے دوستی کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ ملی، حالیہ سیریز میں نائب کپتان شاداب خان کی انجری کے وجہ سے انھیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔