‘کہیں تو ہوگا’ کیوں چھوڑا؟ راجیو کھنڈیلوال کا حیران کن انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ مصالحہ مڈ ڈے)

بھارتی اداکار راجیو کھنڈیلوال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مقبول ڈرامے کہیں تو ہوگا کو خیرباد کہنے کی دلچسپ وجہ بتائی۔

راجیو کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ ناظرین کی بےپناہ محبت اور شہرت کا دباؤ وہ برداشت نہیں کر پائے، اور انہیں لگا کہ وہ اس محبت کے مقابلے میں وہ معیار پیش نہیں کر رہے جو ہونا چاہیے۔

راجیو نے بتایا کہ جب کہیں تو ہوگا شروع ہوا، تو انہیں اندازہ بھی نہ تھا کہ یہ ڈراما اتنا مقبول ہو جائے گا۔ صرف 15 ایپیسوڈز کے بعد ہی ان کے کردار سوجل گریوال نے دھوم مچا دی۔ “لڑکیاں میرے گرد گھیرا ڈال لیتی تھیں، وہ شرما کر مجھے دیکھتیں، اور میں خود کو تسلی دیتا کہ یہ محبت سوجل کے لیے ہے، راجیو کے لیے نہیں،” انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 25 ایپیسوڈز کے بعد وہ ربن کاٹنے کی تقریبات سے لے کر ہر جگہ نظر آنے لگے۔ “یہ شہرت مجھے ایک خواب کی طرح لگتی تھی، جو حقیقت سے بہت دور تھی۔

راجیو نے کہا کہ یہ احساس صرف وہ اور پروڈیوسر ایکتا کپور ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اس دوران انہیں متعدد فلموں کی پیشکشیں بھی موصول ہوئیں، لیکن انہوں نے سب کو ٹھکرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں صرف سوجل گریوال نہیں ہوں۔ لوگ میرے گھر کے باہر انتظار کرتے، خواتین دعائیں دیتیں، عجیب و غریب فون کالز آتیں، اور تحفوں کا ڈھیر لگ جاتا۔ یہ سب میرے لیے بہت زیادہ تھا۔

راجیو نے جذباتی انداز میں بتایاکہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سوجل جیسا کوئی رومانوی یا اداس کردار دوبارہ نہیں نبھائیں گے تاکہ ان کی شناخت صرف ایک ہی کردار تک محدود نہ رہے۔

راجیو نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے ٹائم بم نامی سیریز میں کام کیا، لیکن وہ ناکام رہی۔ “جن لوگوں نے میری تعریف کی، انہوں نے اسی جوش سے میری ناکامی پر تنقید بھی کی۔

Related Posts