کراچی:اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے 10سال پرانے ایک راز سے پردہ ہٹادیا، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذا ق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حرا اور ان کے شوہر مانی احسن خان کے شوٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شریک ہوئے۔ جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران مانی کو حرا کا ایک راز سب کو بتانا تھا۔
مانی نے حرا کے بارے میں 10سال قبل پیش آئے واقعے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جارہے تھے اور اس خاتون نے کہاکہ حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے۔
خاتون کی اس بات پر حرا مانی لال پیلی ہوگئی اور شدید غصے میں آکر اس خاتون کو تھپڑ رسید کردیا۔ اس وقت رات کا ٹائم تھا حرا نے نہ صرف اپنی دوست کو تھپڑ مارا بلکہ اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جاؤ۔
مانی نے مزید بتایا جب جھگڑا زیادہ ہوگیا تو ڈرائیور نے مجھے فون کیا اور کہاکہ مانی بھائی باجی(حرا)پاگل ہوگئی ہے۔ ڈرائیور کی اس بات پر میں نے اس سے پوچھا خان کیا ہوا؟
جس پر ڈرائیور نے کہاکہ دونوں گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہیں اور ان کا جھگڑا ہوگیا لیکن مجھے نہیں پتہ جھگڑا کس بات پر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سنجے دت ہم جنس پرست تھے؟ بہن نے انکشاف کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








