سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جب غیر تصدیق شدہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق آرمی چیف کو فروری میں برین ہیمبرج کا سامنا ہوا۔
ابتدائی اپ ڈیٹس جو فروری کے وسط میں سامنے آئیں، میں بتایا گیا کہ ان کی حالت مستحکم تھی۔ کہا گیا کہ وہ ہوش میں تھے، جواب دینے کے قابل تھے اور اپنے اہل خانہ کو پہچان سکتے تھے، ابتدائی ٹیسٹوں میں کوئی سنگین پیچیدگی نہیں دیکھی گئی اور انہیں خطرے سے باہر تصور کیا گیا۔
تاہم اگلے ہفتوں میں، غیر تصدیق شدہ ذرائع نے ان کی صحت میں بگاڑ کی خبریں دینا شروع کیں۔ مارچ 2026 کے شروع میں کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہیں برین ہیمبرج کی شکایت ہوئی، جو مبینہ طور پر زخم سے منسلک تھی۔
ان دعووں میں الجھن، یادداشت میں کمی اور قریبی رشتہ داروں کو پہچاننے میں دشواری جیسی علامات بھی بیان کی گئی ہیں۔
فوج یا ان کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنرل باجوہ جنہوں نے 2016 سے 2022 تک پاکستان آرمی کی قیادت کی، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی مباحث میں ایک اہم شخصیت کے طور پر موجود ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








