سونم باجوہ کو معروف پاکستانی اسلامی اسکالر سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا ایک انداز، فوٹو غیرملکی میڈیا

سونم باجوہ اور ہرش وردھن رانے کی فلم “ایک دیوانے کی دیوانیت” پر پاکستانی گانے کی کاپی کا تنازع ابھی ٹھنڈا ہوا ہی تھا کہ ایک اور معاملے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔

ہنگامہ کے مطابق نیا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 36 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے گانے “بول کفارہ” کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔ ان تصویروں میں سونم لہنگا چولی میں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں، جنہیں روایتی زیورات جیسے چوڑیاں، انگوٹھیاں، ہار اور بالیوں نے مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔ کچھ تصویروں میں وہ سیلفیاں لیتی دکھائی دیں، جبکہ ایک میں انہوں نے آداب کے انداز میں پوز دیا۔

لیکن ان دلکش تصویروں سے زیادہ لوگوں کی توجہ اس آڈیو نے اپنی طرف کھینچی جو انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ لگائی۔

آڈیو میں ایک آواز سنائی دیتی ہے: “اس نے کہا تھا عشق ایک دھوکہ ہے… پھر میں نے کہا تجھے عشق ہو خدا کرے… اور کوئی تجھے اس سے جدا کرے… تو گلی گلی پھر ا کرے… پھر تو اسے تسبیحوں پر پڑھا کرے… تو اسی کا نام جپا کرے… پھر میں کہوں کہ عشق ایک دھوکہ ہے… اور تو نہیں نہیں کہا کرے۔”

سونم نے اس آڈیو کو اپنی آنے والی فلم سے جوڑتے ہوئے کیپشن دیا: “تجھے عشق ہو خدا کرے، 21 اکتوبر، ایک دیوانے کی دیوانیت۔”

تاہم ان کے مداح یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ یہ آڈیو کوئی عام کلپ نہیں تھا، بلکہ پاکستانی اسلامی اسکالر پیر اجمل رضا قادری کے ایک مذہبی بیان کا حصہ تھا جس میں وہ عشقِ حقیقی (اللہ سے محبت) کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اس آڈیو کو پہچان لیا اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

کئی نے مذاق میں سونم باجوہ سے پوچھا: “کیا آپ بھی اجمل رضا قادری کے بیانات سنتی ہیں؟”
ایک اور نے تبصرہ کیا: “مولوی صاحب کتنے وائرل ہوگئے ہیں۔”

Related Posts