اسرائیلی حکومت کیوں چھپا رہی ہے اپنے ہلاک شہریوں کی تعداد؟ ادھوری رپورٹ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 2,745 زخمی اسرائیلی آبادکار اسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزارت صحت نے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 2,745 اسرائیلی آبادکار اسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں جن میں سے 85 افراد اس وقت زیرِ علاج ہیں تاہم رپورٹ میں صہیونیوں کے درمیان ہلاکتوں کی تعداد کی تفصیل نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 179 آبادکار اسپتال لائے گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ متاثرین کی زیادہ تعداد تل ابیب اور مقبوضہ القدس کے علاقوں میں ہے جہاں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے خدشات کے بعد وارننگ سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی داخلی محاذ نے بھی اعلان کیا کہ ایرانی میزائلوں کی نشاندہی کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ القدس کی آبادکار کمیونٹیوں میں وارننگ سائرن فعال کر دیئے گئے تاکہ شہری بروقت حفاظتی اقدامات کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی میزائلوں کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل کی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے بھی متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مقامی اہلکاروں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی پناہ گاہوں میں رہیں اور سائرن بجنے کی صورت میں فوری اقدامات کریں۔

تازہ ترین اعداد و شمار جنگ کی شدت اور اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related Posts