دو آسکر ایوارڈ جیتنے والا اداکار بے گھر کیوں؟ کیون اسپیسی کہاں اور کیسے رات گزارتے ہیں؟ جانیں حیران کن انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ہالی ووڈ کے معروف مگر متنازعہ اداکار کیون اسپیسی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت مستقل گھر کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور ہوٹلوں یا عارضی رہائش گاہوں میں وقت گزارنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ان پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی جنگ نے انہیں شدید مالی مشکلات میں دھکیل دیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں کیون اسپیسی نے بتایا کہ قانونی فیسیں اتنی زیادہ تھیں کہ ان کی جمع پونجی تقریباً ختم ہو گئی جبکہ کام نہ ملنے کے باعث آمدنی بھی رک گئی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنا بالٹیمور والا گھر بھی چھوڑ چکے ہیں کیونکہ نیلامی کے بعد وہ اسے برقرار نہیں رکھ سکے۔

اداکار کیون اسپیسی کا کہنا تھا کہ اب وہ جہاں کوئی کام ملے وہیں سفر کر کے رہ لیتے ہیں کیونکہ فی الحال ان کے پاس کوئی مستقل رہائش نہیں ہے۔

کیون اسپیسی کون ہیں؟

کیون اسپیسی ہالی ووڈ کے ایک ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

وہ فلم American Beauty اور The Usual Suspects میں شاندار اداکاری کے باعث دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

اسپیسی کو نیٹ فلکس کے مشہور سیاسی ڈرامے House of Cards میں فرینک انڈر وُڈ کے کردار کی وجہ سے عالمی شہرت ملی۔

ان کا شمار ایک وقت میں ہالی ووڈ کے سب سے بااثر اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا تھا تاہم 2017 کے بعد اُن پر لگنے والے متعدد جنسی ہراسانی کے الزامات نے ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچایا۔ کئی مقدمات میں وہ بری ہو چکے ہیں لیکن ان تنازعات نے ان کی شہرت اور آمدنی دونوں کو گہرا دھچکا پہنچایا۔

کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی ہے کہ حالات بہتر ہونے پر وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور کیریئر کی طرف لوٹنے کی کوشش کریں گے مگر فی الحال وہ جہاں جگہ ملے وہیں ٹھہر رہے ہیں۔

Related Posts