ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی والدین کے رتبے پر فائز ہونے کے قریب ہیں، اس جوڑے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جوڑا اپنے معمولات سے متعلق تصاویر کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔
انوشکا اور ویرات کے گھررواں ماہ بچے کی آمد متوقع ہے۔ چیک اپ کیلئے ڈاکٹرکے پاس جاناہویا کہیں اور، پاپارازی انوشکا کی تصاویر کی تاک میں رہتے ہیں لیکن حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں انوشکا نے اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔
حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس میں دونوں گھرکی بالکونی میں آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔اپنی نجی زندگی میں اس حد تک دخل اندازی پر انوشکا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اس حوالے سے شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کیا۔
اسکرین شاٹ شیئرکرنے والی انوشکا نے مذکورہ پبلیکیشن ادارے اور فوٹوگرافر کے حوالے سے لکھا ”درخواست کے باوجود یہ ادارہ اور فوٹوگرافر ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کررہے ہیں، ایسا کرنا فوری بند کیا جائے“۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








