سنجے دت کو صحافیوں پر غصہ کیوں آیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سنجے دت کو صحافیوں پر غصہ کیوں آیا؟
سنجے دت کو صحافیوں پر غصہ کیوں آیا؟

بالی ووڈ کے شہنشاہ سنجے دت اپنے گھر کے باہر موجود صحافیوں پر برس پڑے۔

سنجو بابا کا شمار بالی ووڈ کے ایسے ستاروں میں ہوتا ہے جن کے گھر کے باہر ہر وقت ان کے مداح اور صحافی موجود ہوتے ہیں، سنجو بابا ان صحافیوں کی بہت زیادہ فکر بھی کرتے ہیں۔

لیکن سنجے دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ اس دوران صحافیوں نے انہیں گھیر لیا، یہ بات سنجے دت کو ایک آنکھ نہ بھائی اور سنجو بابا ناراض ہوگئے۔

سنجو بابا کی وائر ل ہونے والی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود کوئی صحافی سنجے دت کو کچھ کہتا ہے تو سنجے دت ناراض ہوجاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ”کبھی تو اکیلا چھوڑ دیا کرو یار“

مزید پڑھیں:انعم فیاض نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

بالی ووڈ کنگ کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts