ابھی تو رہا ہوئے تھے لیکن، 9مئی کے 5 ملزمان دوبارہ کیوں پکڑے گئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

May 9 Riots: Omar Ayub, Hamid Raza, Shibli Faraz Among 108 PTI Leaders and Workers Sentenced to 10 Years
PHOTO: ONLINE

اسلام آباد: 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث پانچ مشتبہ افراد جنہیں حال ہی میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی، ان کو 16 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 16 ایم پی او جاری ہونے کے بعد ملزمان کو رہائی کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں گزشتہ رات راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

پانچ ملزمان اویس، سیف اللہ، نصراللہ، کامران اور وقاص کے خلاف 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں اور دیگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے تشدد کیس میں درج پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ متعلقہ حکام ’اصل دہشت گردوں‘ کو گرفتار نہیں کر رہے بلکہ سیاسی ریلیاں نکالنے والوں کے پیچھے پڑے ہیں۔

Related Posts