شوہر کے ملازم پر دل آگیا! بیوی نے عاشق کے ساتھ ملکر کھیلا خوفناک کھیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لاہور کے رہائشی آصف کے قتل کی گھتی سلجھ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول آصف کی بیوی قیصرہ نے اپنے بوائے فرینڈ رضوان شاہ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا اور لاش کو پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق قیصرہ اور رضوان کا تعلق گرین ٹاؤن لاہور سے ہے جبکہ قاتل رضوان شاہ مقتول آصف کی فیکٹری میں ملازم تھا اور اسی دوران قیصرہ اور رضوان کے درمیان تعلقات بن گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قیصرہ نے اپنے بوائے فرینڈ رضوان شاہ سے ملکر اپنے شوہر آصف کو راستے سے ہٹانے کا پلان بنایا۔ رپورٹ کے مطابق رضوان نے آصف کو فیکٹری میں قتل کیا پھر لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر نہر میں پھینک دیا۔ قتل کے بعد قیصرہ رضوان سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی۔

پولیس نے بتایا کہ آصف کی گمشدگی کی رپورٹ اس کی بیوی قیصرہ نے 23 اکتوبر کو درج کروائی تھی تاکہ شک کی آنکھ سے بچ سکے مگر تحقیقات میں بیانات اور ثبوتوں میں تضادات ملے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول رضوان کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Related Posts