سوشل ہونے کا نشہ، انسٹاگرام سے روکنے پر بیوی شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو گلف نیوز

 ایک خاتون نے انسٹاگرام پر کم وقت صرف کرنے کا کہنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نِشا اپنے خاوند وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔

30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو سوشل میڈیا پر کم جبکہ گھر کے کاموں میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از کم دو ریلز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتیں لیکن ان کے شوہر کی وجہ سے یہ کام انتہائی مشکل ہوگیا۔

 جب ایک دن میں خاتون کے دو فالوورز کم ہوئے تو انہوں نے اپنا سسرال چھوڑا اور دوسرے گاؤں میں موجود میکے آکر شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

Related Posts