ایک کلو دودھ 300 روپے کا ہو جائے گا؟ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی دھماکہ خیز اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے شہری عید الفطر کے بعد دودھ کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے لیے تیار رہیں کیونکہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے عید الفطر کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی کلو دودھ تیار کرنے پر تقریباً 295 روپے کا خرچ آتا ہے جبکہ موجودہ فروخت قیمت 220 روپے فی کلو ہے۔ فارمرز نے بتایا کہ 2025 میں بھی دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا اور اب پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے موجودہ نرخ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔

فارمرز نے اس ضمن میں کمشنر کراچی کو باقاعدہ خط لکھا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کرنے کی رسمی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر حکومت نے اجازت نہ دی تو ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق نئی ریٹس نافذ کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے واضح کیا ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Related Posts