اسلام آباد پولیس نے افغان گلوکارہ اسماء وصال کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پاکستان میں پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم افغان گلوکارہ کا اصل نام حاجرہ آیار ہے۔
سینیئر صحافی ظاہر خان نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان گلوکارہ اسماء وصال جن کا اصل نام حاجرہ آیار ہے پاکستان میں پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم تھیں اور بیرون ملک پناہ گزینی کے منتظر تھیں۔انہیں اسلام آباد کے ایف-7 علاقے میں ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا اور حاجی کیمپ میں واقع قرنطینہ مرکز لے جایا گیا جہاں سے عام طور پر افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جاتا ہے۔
The #Islamabad @ICT_Police police has arrested an #Afghan singer Hajira Ayar known as Asma Wisal, who was living in exile in #Pakistan , her sister says. The arrest came amid reports that the Interior Ministry @MOIofficialGoP @MohsinnaqviC42 has decided not to deport… pic.twitter.com/dhpnNg2Wrn
— Tahir Khan (@taahir_khan) October 23, 2025
اسماء کی بہن نے بتایا کہ انہیں اس گرفتاری پر شدید تشویش ہے اور خاندان کو خدشہ ہے کہ اسماء کو بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ یہ گرفتاری اس وقت ہوئی ہے جب وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے آنے والے کمزور اور مستحق مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا تاہم اسماء کی گرفتاری سے یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ کچھ افراد کو استثنیٰ نہیں دیا جا رہا ہے۔
اسماء وصال پاکستان میں مہاجر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں اور وہ اپنی نئی زندگی کی تلاش میں تھیں لیکن اب ان کی گرفتاری نے ان کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ حاجی کیمپ وہی جگہ ہے جہاں افغان مہاجرین کو ایک مدت کے لیے رکھا جاتا ہے اور پھر انہیں واپس افغانستان بھیجا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








