کیا آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈاکٹر جی‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیاآیوشمان کھرانہ کی فلم’ڈاکٹر جی‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟
کیاآیوشمان کھرانہ کی فلم’ڈاکٹر جی‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈاکٹر جی باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہے۔

ڈاکٹر جی کو سینما گھروں میں 14 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس پر ناظرین کا کافی اچھا ردعمل سامنے آرہا ہے اور اُن میں سے کچھ کی جانب سے یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ کیا یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

پلاٹ

انوبھوتی کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی، ‘ڈاکٹر جی آرتھوپیڈک سرجن کی کہانی ہے، جس کا کردار آیوشمان کھرانہ نے ادا کیا ہے ۔

ڈاکٹر جی میں ایک ڈاکٹر کو دکھایا گیا ہے جس کا تعلق ایک چھوٹے شہر سے ہے جو کہ بہت بُری صورتحال میں پھنس گیا ہے جس کے بارے میں زیادہ تر لوگ بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

کاسٹ

آیوشمان کھرانہ

شیفالی شاہ

راکل پریت سنگھ

شیبا چڈھا

ابھینے راج سنگھ

کیا یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

عام طور پر ایک فلم کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے 2 سے 3 ہفتوں کے بعد اُسے آن لائن ریلیز کیا جاتا ہے، جس کا انحصار فلم کی کارگردگی پر بھی ہوتا ہے۔ اُس کے بعد فلم کو اوٹی ٹی جیسے پلیٹ فارم پر پیش کیا جاتا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ فلم جلد ہی اوٹی ٹی پر ریلیز ہوگی، فلم کو نومبر 2022 میں اوٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts