اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو عید سے پہلے وطن واپس لائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس سلسلے میں دفترِ خارجہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عوام صبرکریں۔
پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوام سے اتنی درخواست ہے کہ صبر اور حوصلے سے کام لیں اور اِس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ کوشش ہے کہ 15 سے 20دن کے اندر زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لائیں۔ مڈل ایسٹ سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ حکومت انتظامات کر رہی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ معاملہ دو چار دن میں ختم ہونے والا نہیں ہے۔ عید سے پہلے پہلے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ بیرونِ ملک پاکستانی بھی ہم وطنوں کے ساتھ عید منا سکیں۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوانشاءاللہ عید سے پہلے وطن واپس لایا جائے گا۔ فارن منسٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ آپ سے اتنی درخواست ہے کہ صبر اور حوصلے سے کام لیں اس مشکل وقت میں حکو مت کا ساتھ دیں ۔ pic.twitter.com/qGl8JF20wW
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 14, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل کرغزستان کی انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے حکومتِ پاکستان سے وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لاک ڈاؤن کے دوران حالات خراب ہوچکے ہیں۔
کرغزستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے گزشتہ روز مطالبہ کیا کہ چوبیس گھنٹے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور مکمل کرفیو نافذ ہے۔ باہر جانے پر پولیس ہمیں پکڑ کر تشدد کرتی ہے اور ہم سے بھاری جرمانے وصول کیے جاتے ہیں ۔
مزید پڑھیں: کرغزستان سے وطن واپس لایا جائے۔پاکستانی طلباء
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








