ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، عمران خان
ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے، الیکشن نہ ہوا تو چوروں، ہینڈلرز کو خبردار کر رہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ناصر باغ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے ہم صرف جلسے کر رہے ہیں، آئین توڑا گیا تو ملک میں جنگل کا قانون ہو گا، ملک میں مہنگائی سے کسان، مزدور کا برا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین توڑا گیا یا سپریم کورٹ کیخلاف گئے تو پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلے گی، یہ الیکشن سے بھاگیں گے تو ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آئین اور اپنے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر چودہ مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو عام الیکشن کیلئے تیار ہیں، یہ بجٹ کے بہانے بنا رہے ہیں، یہ آئین کیخلاف گئے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

آج کی ریلی مزدوروں اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے، کارکن تیاری کریں اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے کارکنوں کو پکڑ رہے ہیں تاکہ پی ٹی آئی کمزور ہو، میرے سکیورٹی آفیسر کو گرفتار کر کے لے گئے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگیں گے اور آئین توڑیں گے تو پی ٹی آئی آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی، جنگل کے قانون میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو گی، ان لوگوں کا صرف ایک مقصد ہے کسی طرح عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے،۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ عمران خان کو باہر رکھیں گے تو کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، عدالت کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو انشاء اللہ قوم میرے ساتھ نکلے گی، یہ الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں حکومت سپریم کورٹ کو نہ مانے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، یہ لوگ الیکشن ہارنے کے ڈر کی وجہ سے الیکشن نہیں کرانا چاہتے۔

پرویز الہیٰ کے گھر پر انہوں نے ڈاکوؤں کی طرح حملہ کیا، میرے گھر پر حملہ کیا گیا، نہتے کارکنوں کو گرفتار کیا، ہمارے ٹائیگر علی امین گنڈا پور کو کبھی ایک جیل تو کبھی دوسری جیل لے جایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے تمام لوگوں کو پورا پورا گننا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ عمران خان راستے سے ہٹ جائے، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو جیل میں ڈالیں یا کسی طرح قتل کرا دیں۔

Related Posts