کراچی میں دوبارہ بارشیں ہوں گی یا گرمی میں پھر اضافہ ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک الرٹ

کراچی میں رواں موسم برسات کی طوفانی بارشوں نے شہریوں کیلئے خاصی پریشانی پیدا کی، یہی وجہ ہے کہ شہری اب خاصے محتاط ہیں اور مسلسل موسمیات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایسے میں موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ شہر قائد میں اگلے 10 روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جمعرات سے تیز دھوپ کے سبب پارہ ایک تا دو ڈگری بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا مطلع جزوی ابرآلود/ مرطوب رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو شہرکا موسم جزوی طور پر ابرآلود/ مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری  رہے گا،  جمعرات سے بیشتروقت تیزدھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اگلے کئی روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بدستور بحال رہیں گی، اور خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ بھی بارشوں کی شکل میں کراچی کومتاثر نہیں کرے گا،البتہ ملک کے دیگر حصوں میں 12 ستمبر سے بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Posts