کیا اس سال کراچی میں ریکارڈ توڑ سردی پڑنے والی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi weather outlook, September 17, 2025
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں کچھ کمی دیکھی جا رہی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں ایک بار پھر موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کراچی میں شمال کی سمت سے ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے، جس کے باعث موسم سرد اور خشک محسوس ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل موسم میں معمولی بہتری کی توقع ہے۔ لیکن 4 جنوری سے کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والا مغربی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے اور 4 جنوری تک بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اس سسٹم کے گزرنے کے بعد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیںچلنے کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں جمعرات سے بارش اور دھند کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں دھند اور اسموگ برقرار رہے گی اورتھرپارکر سندھ میں شدید سردی متوقع ہے۔

Related Posts