اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی 2025 بروز جمعرات کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی تاہم اس حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یومِ مزدور ہر سال مزدوروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر ملک بھر میں مختلف سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد مزدوروں کے حالاتِ کار اور ان کے قانونی حقوق سے متعلق شعور بیدار کرنا ہوتا ہے۔
حکومت کی جانب سے یومِ مزدور کو سرکاری تعطیلات میں شامل کیے جانے سے ملک بھر میں اس دن کو منانے کا باقاعدہ موقع میسر آتا ہے، جس کے تحت مزدور تنظیمیں اور حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس اپنے مطالبات اور مسائل کو اجاگر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جاری کردہ مکمل فہرست میں سال 2025 کے دوران منائے جانے والے مذہبی تہواروں، قومی دنوں اور دیگر اہم مواقع کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔
یکم مئی کی تعطیل سال 2025 کے لیے جاری کردہ سرکاری اور اختیاری تعطیلات کی سالانہ فہرست کا حصہ ہے۔ 23 دسمبر 2024 کو جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں واضح کیا گیا تھا کہ اس دن تمام سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی دفاتر بند رہیں گے۔
یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حکومتی شیڈول کے مطابق چھٹیوں کے حوالے سے کسی بھی ایونٹ کے موقع پر اعلان کیا جاتا ہے اور نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے تاہم یکم مئی کی تعطیل کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








