پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز کل سے شروع ہونے جا رہی ہے لیکن پہلے میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔
کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ جمعرات کو برسبین میں کھیلا جانا ہے لیکن یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ جمعرات کے دن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔
تاہم برسبین کے محکمہ موسمیات نے جمعرات کو دوپہر ایک بجے سے بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے اور کہا گیا ہے کہ برسبین میں دن بھر بارش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی ہلکی ہوا چلنے کا بھی امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے تاریخی شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








