لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے امریکا کے شہر نیو یارک میں سن 2001ء میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم تمام مرنے والے افراد کو یاد کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ آج ہم دہشت گردی کے اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو یاد کریں گے اور جو لوگ بچ گئے، انہیں بھی یاد کیا جائے گا۔
پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ جو لوگ امریکا کے بد ترین دنوں پر آج بھی غم کے اظہار میں مصروف ہیں، یہ دن انہیں بھی یاد کرنے کا دن ہے۔
Today we remember all those who died, those who survived, and those who continue to grieve America’s darkest of days.
#September11— Boris Johnson (@BorisJohnson) September 11, 2020
یاد رہے کہ امریکہ میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی بلند و بالا عمارات پر دہشت گردوں کے حملے کو آج 19 برس مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد مسلمانوں کو دہشت گردی سے منسوب کیا جانے لگا۔
سن 2001ء میں صبح کے وقت ایک مسافر بردار بوئنگ طیارہ امریکی شہر نیویارک میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے 1 ٹاور سے جبکہ دوسرا اِسی خودکش حملے کے 18 منٹ بعد دوسرے ٹاور سے جا ٹکرایا۔ اس کے ہی 1 گھنٹے بعد امریکی محکمۂ دفاع (پینٹا گون) پر ایک جہاز گرایا گیا جس سے پینٹا گون میں جزوی تباہی ہوئی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو 19 برس مکمل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








