مارچ کے مہینے میں آل ڈاکو موومنٹ سے عوام کی جان چھڑائیں گے، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

خرم شیر زمان
الیکشن کمیشن کی کسی بھی ناانصافی کوقبول نہیں کرینگے، خرم شیرزمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز بدکردار، بدبودار اور غلیظ سوچ کے مالک ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو بنی گالہ میں عمران خان کے کچن کے حالات کا علم ہے مگر مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں اربوں کیسے آئے یہ انہیں نہیں معلوم۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے محترمہ بے نظیر کے خلاف گھٹیا حرکات سازشیں کیں، انٹرویو میں کی گئی شہباز شریف کی غیر اخلاقی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بدکردار، بدبودار اور غلیظ سوچ کے مالک ہیں، ایک گرے ہوئے شخص سے گری ہوئی بات کی توقع کی جاسکتی ہے، 25 مارچ 1992 آج ہی عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

ہماری تیاری مکمل، اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کی اجازت نہ دی تو احتجاج کرینگے، بلاول بھٹو، آصف زرداری

خرم شیر زمان نے کہا کہ اسی مارچ کے مہینے میں آل ڈاکو موومنٹ سے عوام کی جان چھڑائیں گے، عمران خان کسی کو وکٹ کے دو طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زماننے کہا کہ سر دھڑ کی بازی لگانے والوں کو آخر میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

Related Posts