ویلنگٹن: کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر چھ سال سے زیادہ رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان رہیں گے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا کہ 32 سالہ کھلاڑی کی جگہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کو ٹیسٹ کپتان بنایا جائے گا۔
2016 سے نیوزی لینڈ کی قیادت کرنے والے 32 سالہ ولیمسن نے کہا، ”ٹیسٹ کرکٹ میں بلیک کیپس کی کپتانی ایک ناقابل یقین حد تک خاص اعزاز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ بات چیت کے بعد وہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان رہیں گے جس میں اگلے دو سالوں میں دو ورلڈ کپ ہونے والے ہیں۔وہ تینوں فارمیٹس بھی کھیلنا جاری رکھیں گے۔
ولیمسن نے بطور کپتان عہدہ چھوڑ دیاہے ان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 22 فتوحات حاصل کیں۔
ان کی 24 ٹیسٹ سنچریوں میں سے گیارہ اس وقت بنی جب وہ کپتان تھے – یہ نیوزی لینڈ کے کپتان کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ دورۂ پاکستان کیلئے تیار، ٹم ساؤتھی کی قیادت میں 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
34 سالہ ساؤتھی کراچی میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ اور پھر 3 جنوری سے ملتان کے ٹیسٹ میں پاکستان کے آئندہ دورے پر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








