پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ابرو سے متعلق چلنے والی افواہوں کو اپنے دلکش مگر مزاحیہ انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وضاحت کی کہ انہوں نے ابرو سے متعلق کسی بھی قسم کی سرجری نہیں کروائی ہے۔
ایک ویڈیو میں ماہرہ خان کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ وہ ابھی لاہور سے واپس آئیں ہی تھیں کہ انہیں معلوم ہوا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ابرو بڑھانے کا عمل کروایا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے دلنشین انداز میں اپنے ابرو اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرکے دکھاؤں کیا؟۔
واضح رہے کہ یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ماہرہ خان حال ہی میں فواد خان کے ساتھ اپنی نئی فلم نیلوفر کے پروموشنل ایونٹ میں لاہور گئی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے چہرے کی مکمل شکل، ابھری ہوئی گالیں اور نمایاں خصوصیات دیکھ کر قیاس کیا کہ ماہرہ نے شاید لپ فلرز، ابرو بڑھانے یا بوٹاکس جیسے کاسمیٹک عمل کروائے ہیں۔
شائقین کا خیال ہے کہ ماہرہ خان بھی دیگر سیلیبریٹیز کی طرح اپنی شکل بدلنے کے لیے کاسمیٹک پراسیجرز کا سہارا لے سکتی ہیں لیکن مہیرہ نے خود اس کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ یہ سب ان کے میک اپ اور اسٹائلنگ کی بدولت ہوتا ہے کیونکہ ان کے میک اپ آرٹسٹ بہترین ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








